بھارت سے دیر بالا پہنچی انجو کے بھارتی شوہر اروند کمار کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے ابھی تک انجو کو طلاق نہیں دی ، قانونی طور پر انجو اب بھی ان کی بیوی ہیں لہٰذا وہ کسی سے شادی نہیں کر سکتی۔بھارت سے آئی خاتون انجو نے دیر بالا میں پاکستانی نوجوان نصر اللہ سے نکاح کر لیا ہے، مالاکنڈ ڈویژن کے ڈی آئی جی ناصر محمود ستی نے انجو اور نصراللہ کے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بھارتی خاتون نے اسلام قبول کر کے اپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے۔بھارتی صحافیوں سے کی گئی گفتگو میں اروند کمار کا کہنا تھا کہ انجو نے 3 سال قبل نئی دلی میں طلاق کے کاغذات جمع کرائے تھے لیکن ان کاغذات کے حوالے سے مجھے ابھی تک عدالت سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، کاغذات پر انجو اب بھی میری بیوی ہے، وہ کسی اور سے شادی نہیں کر سکتی، حکومت کو اس معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیے۔
19