ڈیلی دومیل نیوز.صدر پاکستان مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر اور سابق وزیراعظم آزادکشمیرو پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان کے درمیان تفصیلی ملاقات جماعتی امور تنظیمی معاملات۔حکومتی معاملات، آئندہ عام انتخابات کے حوالے حکمت عملی، جماعتی منشور آمدہ بجٹ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا دونوں راہنماوں نے اس موقع پر آزادکشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا اور اہم امور پر مشاورت کی دو گھنٹے سے زائد دیر تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں مندرجہ بالا تمام امور کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی ن لیگ کی ہائی کمان کے درمیان ہونے والی اس اہم ملاقات میں دونوں راہنماوں نے طے کیا آزادکشمیر کے آمدہ سال ہونے والے عام انتخابات کے لیے حلقہ وائز مشاورت اور جماعتی کارکنان کو متحد کیا جائیگا فیلڈ میں جہاں چھوٹے موٹے امور پر اختلاف راے ہے کو دور کرتے ہوے یکجان ہوکر عام انتخابات میں حصہ لیں گے اور انشائاللہ بھرپور کامیابی حاصل کرینگے کارکنان انتخابی مہم کی تیاریاں شروع کردیں۔
16