15

مظفرآباد میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ناقص اشیائے خوردونوش پر وئیر ہاؤس سیل

مظفرآباد (نمائندہ ڈیلی دومیل نیوز):فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی ٹیم نے اندرونِ شہر اشیائے خوردونوش کی جانچ پڑتال کے دوران مختلف دکانوں کا معائنہ کیا، جس کا مقصد شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔

کارروائی کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری آئس کریم کی بڑی مقدار ذخیرہ کرنے پر ایک آئس کریم کا وئیر ہاؤس سیل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق انسانی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری اشیاء بیچنے والوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک میسر آ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں