17

میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کا شعبہ صفائی کے ملازمین کی حوصلہ افزائی

ڈیلی دومیل نیوز. میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے میئر سید سکندر گیلانی، ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق، راجہ شکیل گیلانی اور غلام محی الدین گیلانی نے شعبہ صفائی کے ان محنتی ملازمین کو خراجِ تحسین پیش کیا جو عیدالاضحیٰ کے موقع پر تین روز تک بلا تعطل دن رات صفائی کے فرائض انجام دیتے رہے۔

اس موقع پر صفائی کے عملے میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے تاکہ ان کی خدمات کو سراہا جا سکے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

میئر سید سکندر گیلانی نے اس موقع پر کہا کہ شہر کی صفائی و طہارت کو برقرار رکھنے میں شعبہ صفائی کا کردار نہایت قابلِ تحسین ہے، اور یہ ادارہ ان کی مسلسل محنت اور خدمت کا معترف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں