ڈیلی دومیل نیوز. آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا، عوام کی امنگوں کا ترجمان اور حکومتی ترجیحات کا عکاس بجٹ برائے مالی سال 2025-26 جس کا کل حجم 310ارب20کروڑروپے ہے آزاد جموں وکشمیرقانون ساز اسمبلی میں پیش کر دیاگیا۔بدھ کے روزسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت منعقدہ بجٹ اجلاس میں وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے تخمینہ میزانیہ 2025-26و نظر ثانی میزانیہ 2024-25پیش کیا۔وزیر خزانہ نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کا ترقیاتی و غیر ترقیاتی تخمینہ بجٹ کا حجم 310ارب20کروڑروپے رکھا گیا ہے جبکہ موجودہ مالی سال2024-25کا ترقیاتی و غیر ترقیاتی نظر ثانی بجٹ کا حجم224ارب روپے ہے۔موجودہ حکومت کی کوششوں اوروفاقی حکومت کی معاونت کے باعث اگلے مالی سال کے لئے86ارب20کروڑروپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ موجودہ حکومت کو عنان اقتدار سنبھالے ہوئے دو سال سے زائد کا عرصہ گزرچکاہے اور کثیر مالی وسائل کی دستیابی کے علاوہ مالیاتی نظم و ضبط کو ممکن بنانا اس حکومت کا بڑا کارنامہ ہے۔موجودہ حکومت نے49ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز اگلے مالی سال کے لیے مختص کرکے ترقی کی رفتار کو تیزی بخشی ہے اور پیداواری و سماجی شعبہ جات کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے۔وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے بجٹ کے حوالہ سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ
12