9

بجٹ میں عوام کیلئے آسانیاں انکی فلاح و بہبود اور آزادخطہ کی تعمیر و ترقی پر فوکس کیاگیا وزیرخزانہ آزاد کشمیرعبدالماجدخان

ڈیلی دومیل نیوز.وزیرخزانہ عبدالماجدخان نے کہا ہے کہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی سربراہی میں قائم اتحادی حکومت نے آزادکشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے ۔ بجٹ میں عوام کیلئے آسانیاں انکی فلاح و بہبود اور آزادخطہ کی تعمیر و ترقی پر فوکس کیاگیا ہے ۔ بجٹ 26-2025 میں آزاد کشمیر میں ہیلتھ کارڈ کی اجرائیگی کے لیے مالی سال 26-2025 ء میں 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ ایمر جنسی ادویات اور سرجیکل اور میڈیکل آلات کی فراہمی کی خاطر مالی سال 26-2025 ء میں 4 ارب روپے جبکہ پریس فاؤنڈیشن کے لیے مختص شدہ گرانٹ میں 5.000 ملین روپے کا اضافہ کیاگیا ہے ۔ محکمہ پولیس میں افرادی قوت کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے 1329 آسامیوں کی تخلیق،صحت کے بنیادی ڈھانچہ میں بہتری لانے اور عوام الناس کو صحت کی سہولیات بہم پہنچانے کے لیے محکمہ صحت عامہ میں ہیلتھ پیکج کی صورت میں 1290 آسامیوں کی تخلیق ،محکمہ توانائی و آبی وسائل میں بجلی کے ترسیل کے نظام میں نمایاں بہتری کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ برقیات کی تنظیم نو کے سلسلہ میں 2 نئے اوپریشن ڈویژن اور 14 نئے اوپریشن سب ڈویژن کے قیام کیلئے 800 آسامیوں کی تخلیق سمیت اسلامی فلاحی ریاست کے تصور کے تناظر میں مساجد کو 200 یونٹ بجلی کی مفت فراہمی کا عمل جاری رہیگا۔آزاد کشمیر میں اخوت پروگرام کے تحت بلا سود قرضہ جات کی فراہمی کی خاطر سمال انڈسٹریز کارپوریشن کو 250.000 ملین روپے بطورون ٹائم گرانٹ کی فراہم کی جائیگی۔ حکومت آزاد جموں و کشمیر نے آئندہ مالی سال کے لئے 49 ارب روپے کا ترقیاتی پروگرام مرتب کیا ہے۔آئندہ سالانہ ترقیاتی میزانیہ میں 31 فیصد رسل و رسائل، 12 فیصد صحت عامہ، 10 فیصد تعلیم اور لوکل گورنمنٹ 9 فیصد توانائی و آبی وسائل 5 فیصد فزیکل پلانگ اینڈ ہاؤسنگ جبکہ بقیہ 23 فیصد دیگر پیداواری و سماجی شعبہ جات وغیرہ کے لیے مختص کئے گئے ہیں۔وفاقی ترقیاتی پروگرام میں آزاد کشمیر کے منصوبہ جات کے لئے 8 ارب روپے کی رقم مہیا کی گئی ہے جس میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کمپلیکس، میڈیکل کالج مظفر آباد و میر پور، نوسیری لیسوا بائی پاس، رٹھوعہ ہریام پل، بھارتی فائرنگ سے متاثرہ عوام کی بحالی کا منصوبہ، جاگراں کے مقام پر 48 میگاواٹ پن بجلی کی پیداوار کا منصوبہ اور میر پور میں واٹر سپلائی وسیوریج کے منصوبہ جات شامل ہیں۔رواں مالی سال میں 76 منصوبہ جات مکمل کیئے گئے ہیں جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 472 جار یہ منصوبہ جات کے لیے 52 فنڈز مختص کرتے ہوئے مزید 167 منصوبہ جات کی تکمیل کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ نئے منصوبہ جات کے لیے 48 فیصد فنڈ ز تجویز شدہ ہیں۔رواں مالی سال کے دوران حکومت پاکستان کی جانب سے 28 ارب روپے کی رقم واگزار ہوئی جو کہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لئے استعمال میں لائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں