7

محکمہ برقیات کا نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن، 23 جون ڈیڈ لائن مقرر

مظفرآباد(ڈیلی دومیل نیوز)سیکرٹری توانائی،چیف انجینئر برقیات اور ناظم برقیات کی خصوصی ہدایات پر نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع، صارفین 23 جون تک واجبات بہرصورت جمع کروائیں، بقایا داروں سے کسی بھی قسم کی نرمی نہ برتنے کا فیصلہ، سو فیصد ریونیو، ریکوری اہداف کے حصول کا عزم، بغیر میٹر کے بجلی استعمال کرنے والوں سمیت بجلی چوروں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ، خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال 25۔2024 کے آخری ایام میں ریونیو، ریکوری اہداف کے حصول کے لئے محکمہ برقیات کے اعلی حکام نے بھرپور کوششیں شروع کر دی ہیں۔ نتیجہ خیز کاوشوں کے لئے محکمہ برقیات میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دئے دی گئیں ہیں۔ صارفین کو اپنے ذمے واجبات 23 جون تک لازمی جمع کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ نادہندگان کیخلاف آپریشن شروع کر دئیے گئے ہیں اس سلسلے میں ڈس کنکشن کی سینکڑوں کاروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں جبکہ متعدد مقامات پر غیر قانونی طور پر بجلی استعمال کرنے والوں کی سروس تاروں کی ضبطگی عمل میں لائی گئی ہے۔ محکمہ برقیات کی طرف سے کاروائیوں پر نادہندگان سمیت بجلی مافیا کی چیخیں نکل گئی ہیں۔ محکمہ کے اعلی حکام کے مطابق کسی سے نرمی نہیں برتی جائے گی اور محکمانہ مفاد کے لئے بلا تفریق یہ کاروائیاں جاری رہیں گی۔صارفین اپنے بل اور بقایاجات فورا جمع کروائیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں