32

ڈاکٹر تمیم اکبر چغتائی کا کہوڑی، پٹہکہ اور دھنی ٹی بی مراکز کا دورہ – ٹی بی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار

مظفرآباد (ڈیلی دومیل نیوز) – این ٹی پی آزاد کشمیر کے انچارج ڈاکٹر تمیم اکبر چغتائی نے کہوڑی، پٹہکہ دھنی سمیت قائم اٹھ ٹی بی سنٹروں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے نہ صرف مراکز کا معائنہ کیا بلکہ مریضوں کے ریکارڈ، ادویات کی دستیابی اور علاج کے عمل کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا۔

گڑھی دوپٹہ ،چھتر کلاس ،سی ایم این ،ایمز ہسپتال امبور،پہٹکہ،کہوڑی،دھنی کا مقصد ان مراکز کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور آزاد کشمیر سے ٹی بی جیسی مہلک بیماری کے مکمل خاتمے کی کوششوں کو مزید موثر بنانا تھا۔ ڈاکٹر تمیم اکبر چغتائی نے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض نہایت خوش اخلاقی، ہمدردی اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آنا اور ان کی ضروریات کو ترجیح دینا علاج کے عمل کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ٹی بی ٹیکنیشنز کو تلقین کی گئی کہ وہ مریضوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں، ان کی رہنمائی کریں اور مکمل تعاون فراہم کریں۔

ڈاکٹر چغتائی نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ ٹی بی مراکز میں ادویات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ کسی بھی مریض کو علاج کے دوران کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے مرکز کے سٹاف سے کھلی نشست میں تبادلہ خیال بھی کیا اور ان کی تجاویز کو سراہا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ این ٹی پی کی ٹیم آزاد کشمیر سے ٹی بی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں