23

چہلہ بانڈی میں نکاسی آب کے مسائل کا جائزہ ایکسئین شاہرات زاہد گیلانی کا عوامی وفد کے ہمراہ دورہ

ڈیلی دومیل نیوز.مظفرآباد (نامہ نگار) ایکسئین شاہرات مظفرآباد زاہد گیلانی نے اسسٹنٹ کمشنر غلام محی الدین گیلانی کے ہمراہ علاقے چہلہ بانڈی میں نکاسی آب کے مسئلے کا موقع پر جا کر معائنہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ معروف سماجی شخصیت سرمد عمیر کیانی، ملک جمیل اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

دورے کے دوران علاقے میں نکاسی آب کے ناقص نظام، بارش کے پانی کے بہاؤ اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد نے متعلقہ جگہوں پر جا کر پانی کے قدرتی بہاؤ اور ممکنہ حل کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا۔

ایکسئین زاہد گیلانی نے اس موقع پر کہا کہ متعلقہ محکمے کی جانب سے جلد ہی نکاسی آب کے مستقل حل کے لیے تکنیکی ٹیم کی رپورٹ کی بنیاد پر منصوبہ بندی کی جائے گی تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔

عوام علاقہ نے اس اقدام کو سراہا اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں