31

علی میڈیکل انسٹیٹیوٹ مظفرآباد میں سابق میجر جنرل آصف علی خان کا دورہ

ڈیلی دومیل نیوز.مظفرآباد ( نامہ نگار).سابق میجر جنرل اور سابق کمانڈنٹ سرجن اے ایف سی آئی اسلام آباد آصف علی خان نے علی میڈیکل انسٹیٹیوٹ مظفرآباد کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ معروف معالج ڈاکٹر سلیم عباسی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر انہوں نے انسٹیٹیوٹ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، جن میں ایمرجنسی، لیب، جنرل میڈیکل اور سرجیکل یونٹس شامل تھے۔
دورے کے دوران انسٹیٹیوٹ کے عملے نے انہیں طبی سہولیات، اسٹاف کی موجودگی، اور مریضوں کے علاج کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
سابق جنرل آصف علی خان نے ادارے کی انتظامیہ کو پیشہ ورانہ خدمات پر سراہا اور کہا کہ علی میڈیکل انسٹیٹیوٹ جیسے ادارے خطے میں معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں