24

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرآباد سید عمران عباس نقوی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

ڈیلی دومیل نیوز.مظفرآباد (نامہ نگار) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرآباد سید عمران عباس نقوی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے نمائندگان اور ترقیاتی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ضلعی سطح پر جاری ترقیاتی منصوبوں، اسکولوں کی نگرانی، صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کے شرکاء نے اپنے اپنے شعبہ جات کی رپورٹ پیش کی اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عمران عباس نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کا مقصد ضلعی ترقیاتی پروگرامز پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی اہداف کے حصول میں اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں