مظفرآباد(ڈیلی دومیل نیوز)آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کا فاسٹ فوڈ پوائنٹ کا معائنہ،فاسٹ فوڈ کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء سمیت صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔گھڑی پن میں قائم فاسٹ فوڈ پوائنٹ پر ناقص صفائی اور غیر معیاری اشیاء کے استعمال کے سنگین شواہد سامنے آئے۔ کارروائی کے دوران برگر کی تیاری میں فنگس زدہ بنز اور چپس کے لیے رکھے گئے خراب اور کٹے ہوئے آلو برآمد ہوئے، جبکہ صفائی ستھرائی کی حالت بھی نہایت ابتر پائی گئی۔فوڈ اتھارٹی نے موقع پر موجود تمام غیر معیاری اشیاء کو ضبط کرتے ہوئے تلف کر دیا اور فوڈ بزنس آپریٹر پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔یاد رہے فنگس زدہ خوراک میں مایکوٹاکسنز جیسے زہریلے مادے پیدا ہو سکتے ہیں جو انسانی جگر، گردوں اور اعصابی نظام کو شدید نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتے ہیں۔فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے تمام مراکز کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرمظفرآباد ابرار احمد میر نے عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ جہاں کہیں بھی غیر معیاری یا مشکوک خوراک کی تیاری یا فروخت کا مشاہدہ ہو۔فوری طور پر فوڈ اتھارٹی کے دئیے گئے نمبر 1280پر اطلاع دیں تاکہ صحت عامہ کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
35