56

یومِ استحصال پر جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی، اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو یادداشت پیش

ڈیلی دومیل نیوز.مظفرآباد (نمائندہ خصوصی) جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیرِاہتمام یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر مظفرآباد میں ایک بڑی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی کی قیادت وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ، وزیر جموں و کشمیر لبریشن سیل محترمہ امتیاز نسیم، کنوینر آل پارٹیز حریت کانفرنس غلام محمد صفی اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان نے کی۔
شرکاء نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے، 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اقدامات اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم تھامے رکھے اور اقوامِ متحدہ کے مبصر مشن کے دفتر میں ایک یادداشت جمع کروائی جس میں عالمی برادری بالخصوص اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر فوری عمل درآمد یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں