50

14 اگست کو شایان شان انداز میں منانے کے لیے انتظامات، ڈپٹی کمشنر مدر فاروق کی زیر صدارت اجلاس

ڈیلی دومیل نیوز.مظفرآباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مدر فاروق نے 14 اگست یومِ آزادی کو شایان شان اور قومی جذبے کے ساتھ منانے کے لیے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران، تعلیمی اداروں کے نمائندگان، سیکیورٹی اداروں اور دیگر متعلقہ شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ یومِ آزادی کی تقریبات کو قومی وقار اور جذبے کے مطابق بھرپور طریقے سے منایا جائے، اور شہریوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ:

“یوم آزادی ہماری قومی شناخت، قربانیوں اور آزادی کی جدوجہد کی یادگار ہے، جسے پرجوش اور منظم انداز میں منانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔”

ڈپٹی کمشنر نے تقریبات کے حوالے سے سیکیورٹی، صفائی، روشنی، قومی پرچم کی تنصیب، پرچم کشائی، ملی نغموں، اسکولوں کی پرفارمنسز، اور عوامی شرکت سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 14 اگست کے موقع پر مرکزی تقریب ضلع ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں