57

یوم آزادی اور معرکۂ حق کی خوشی میں ملی نغموں کا پروگرام

ڈیلی دومیل نیوز – مظفرآباد،آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی کے زیراہتمام 78واں یوم آزادی پاکستان اور معرکۂ حق میں افواجِ پاکستان کی شاندار کامیابی کی خوشی میں ملی نغموں کے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان نے شرکاء اور فنکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کشمیری عوام دوہری خوشی منا رہے ہیں—ایک پاکستان کی آزادی کی اور دوسری ازلی دشمن بھارت کی افواجِ پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کی۔

اس موقع پر کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتار حسین، ڈائریکٹر جنرل زراعت ڈاکٹر محمد اعجاز خان، ناظم تعلقات عامہ محمد بشیر مرزا، میڈیا کوآرڈینیٹر سردار علی شان، حریت رہنما مشتاق الاسلام، تیمور ممتاز میر، انتظامی افسران اور سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں