ڈیلی دومیل نیوز، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آئین کیساتھ کھلواڑ کرنے والا ریاست کا دشمن ہے، آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو پڑھیں تو وہاں بھی حقوق کی بات پر کوئی قدغن نہیں لیکن حقوق کے نام پر انتشار اور قتل و غارت کرنے کی نہ ہی دین اور نہ ہی دنیا کا کوئی قانون اجازت دیتا ہے۔
میں نے ’’سٹیٹس کو‘‘ کو توڑا ہے، جس کا مطلب ہے کہ“جو جہاں ہے اسے وہیں رہنے دیا جائے”تو اس عمل سے میں ٹکرایا،ہمارے دامن صاف ہیں کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا
ڈھلکوٹ پولیس اسٹیشن ٹائیں کے افتتاح پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ خواہش تھی کہ یہاں عوام ہو، میں نے مجید گلہ ٹائیں تھوراڑ روڈ 32 کروڑ سے زائد مالیت کی روڈ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
70 سالوں میں 66سال اقتدار پونچھ میں رہا ہے، میں نے سیاست میں اپنے آپ کی نفی کی اور عوام پر وسائل کا اسراف کیا، پولیس اہلکار رؤف دوران ڈیوٹی شہید ہوا، خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پونچھ کے لیے ہیلتھ، روڈ اور تعلیم کے لیے کام کریں گے آپ کو تبدیلی نظر آئیگی، میں نے کہا تھا کہ اگر بھارت بلوچستان میں باز نہ آیا تو دہلی میں گھس کر ماریں گے، تو پھر پاک فوج نے دشمن کو مارا۔