ڈیلی دومیل نیوز،ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 24 اگست کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔
نیوز کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لے گی اور اعلان کیا جائے گا کہ ربیع الاول کا آغاز کب ہوگا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 24 اگست کو ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ربیع الاول 1447 ہجری کا آغاز 25 اگست بروز پیر متوقع ہے۔