39

کشمیری اسیران کی رہائی کیلئے5ستمبر کو ہڑتال ،مظاہروں کا اعلان

ڈیلی دومیل نیوز.اسلام آباد : جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام ہونے والی کانفرنس میں یاسین ملک سمیت دیگر کشمیری اسیران کیساتھ بھارت کی جانب سے ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں اور ناانصافیوں کے خلاف سیز فائر لائن کے دونوں اطراف کشمیر میں 5 ستمبر بروز جمعتہ المبارک کو بھارت کیخلاف مکمل ہڑتال اور پرامن عوامی مظاہروں کااعلان کردیا گیا ہے۔

کانفرنس میں تہاڑ جیل میں قید یاسین ملک کو پھانسی کی سزا سے بچانے کے لئے مختلف تجاوزیر پر غور کیا گیا۔

اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام ” سیو یاسین ملک ‘ کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں دو اطراف کی کشمیری قیادت، سول سوسائٹی،انسانی حقوق سے وابستہ اشخاص اور پاکستان کے نامور دانشور وں، صحافیوںو طلباء تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

کانفرنس کی صدارت جے کے ایل ایف کے وائس چیرمین سلیم ہارون نے کی جبکہ اس کے مہمان خصوصی آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر تھے۔

کانفرنس میں آزادکشمیرکے سابق وزرائے اعظم سردار عتیق خان، راجہ فاروق حید ر،امیر جے آئی ڈاکٹر مشتاق احمد، عبدالرشید ترابی ، فرحت اللہ بابر، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد، چوہدری یاسین ،آمنہ مسعود جنجوعہ ، یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک ،سینئر صحافی حامد میر ،افضل بٹ ، غلام محمد صفی ، محمود احمد ساغر ،محمدفاروق رحمانی ،حریت کانفرنس کے دیگر رہنماء ،سپریم کورٹ کے وکیل انیس جیلانی ،نذیر گیلانی اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں