33

ملک میں مزید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ڈیلی دومیل نیوز.صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

نیوز کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا 9 واں سپیل کل سے شروع ہوگا، 29 اگست سے 2 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرانولہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں