28

جشن عید میلادالنبی ﷺ کی میڈیا کوریج کے انتظامات کا جائزہ

ڈیلی دومیل نیوز،مظفرآباد (نامہ نگار) 1500 سالہ جشن عید میلادالنبی ﷺ کی میڈیا کوریج کے انتظامات کے سلسلے میں صدر سیرت کمیٹی عتیق احمد کیانی کی قیادت میں ایک وفد نے ناظم تعلقات عامہ محمد بشیر مرزا سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جشن عید میلادالنبی ﷺ کی تقریبات کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے اور عوام تک مثبت پیغام پہنچانے کے لیے میڈیا کوریج کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے محکمہ تعلقات عامہ کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ میڈیا کے ذریعے جشن کی سرگرمیوں کو بھرپور انداز میں نمایاں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں