کوٹلی (ڈیلی دومیل نیوز) کھوئی رٹہ میں 6 سالہ تسمیہ قتل کیس کےمظاہرین کا پولیس سٹیشن پر پتھرا ؤ ، ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار زخمی ہو گئے ۔ تسمیہ قتل کیس میں بنائی گئی جے آئی ٹی پر لواحقین اور اہل علاقہ احتجاج کر رہے ہیں ۔
دو ماہ قبل 6 سالہ تسمیہ بچی کی لاش کھیتوں سے ملی تھی ۔ قتل کے الزام میں گرفتار ملزم اعتراف جرم کر چکا ہے ۔ حکومت نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کے لئے جے آئی ٹی بنائی تھی ۔
بچی کے والدین نے تفتیشی عمل اور ٹیم پر اعتراض کیا تھا ،ورثا ءاور اہل علاقہ نے تین روز سے ریلی چوک پر دھرنا دے رکھا ہے۔
یاد رہے کہ تسمیہ سہیل قتل کیس کھوئی رٹہ راسب شہید چوک میں خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون یہ ہے کہ موجودہ نظام یک بچی کو ابھی تک انصاف نہیں دے سکا ۔ کھوئیرٹہ کی عورتیں سڑکوں پر نکل آ ئیں ۔