حویلی کہوٹہ (ڈیلی دومیل نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور آج ایک روزہ مختصر دورے پر باغ اور حویلی روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم علی الصبح مظفرآباد سے باغ کے لیے روانہ ہوئے۔ باغ پہنچنے کے بعد وہ دانش اسکول کی سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیر پاکستان شہباز شریف بھی شریک ہیں، جہاں وہ صبح 11 بجے دانش اسکول کا افتتاح کریں گے۔ اس حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ تقریب باقاعدہ اور شاندار انداز میں منعقد ہو سکے۔ راجہ فیصل ممتاز راٹھور کے ہمراہ وزیر تعمیرات عامہ ضیا القمر اور دیگر وزراء بھی موجود ہیں۔
سنگ بنیاد کی تقریب کے بعد وزیراعظم باغ سے اپنے حلقہ انتخاب روانہ ہوں گے۔ حویلی پہنچ کر وہ والد محترم، سابق وزیر اعظم ممتاز حسین راٹھور کے مزار پر حاضری دیں گے۔ یہ وزیر اعظم کے طور پر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا حلقہ انتخاب کا پہلا مختصر دورہ ہے۔