69

آزادکشمیر ،حکومتی انتظامی ڈھانچے میں بڑی اصلاحات

ڈیلی دومیل نیوز.مظفرآباد:آزاد کشمیر حکومت نے انتظامی ڈھانچے میں بڑی اصلاحات متعارف کراتے ہوئے متعدد محکموں کا انضمام اور نئے سرکاری ڈھانچے کی تشکیل نو کر دی ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق نئے انتظامی ماڈل کے تحت مجموعی طور پر 21 محکمے قائم کیے گئے ہیں جن کا مقصد گورننس کو مؤثر، تیز اور ہم آہنگ بنانا ہے۔

نئے ڈھانچے میں فوڈ، ایگریکلچر، لائیوسٹاک، ڈیری ڈیویلپمنٹ، آبپاشی اور چھوٹے ڈیمز کے شعبوں کو مربوط کر کے ترقیاتی امور میں ہم آہنگی پیدا کی گئی ہے۔

اسی طرح بورڈ آف ریونیو و ٹرانسپورٹ، کمیونیکیشنز اینڈ ورکس، ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن، توانائی و آبی وسائل، فنانس، جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز کو بھی نئے سٹرکچر میں واضح ذمہ داریوں کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت و پاپولیشن ویلفیئر، ہائر ایجوکیشن، داخلہ و سول ڈیفنس، صنعت و تجارت، لیبر ویلفیئر، ویٹس اینڈ میژرز، منرل ریسورسز، سیری کلچر اور پرنٹنگ پریس بھی اصلاحاتی فہرست کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ اطلاعات و آئی ٹی، ان لینڈ ریونیو، کشمیر کاز، آرٹس و لینگویجز، قانون و انصاف، پارلیمانی امور و انسانی حقوق کے شعبوں کو بھی نئے انتظامی نقشے میں اہمیت دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں