97

آپریشن ’عزمِ استحکام‘ کے تحت کارروائیاں

ڈیلی دومیل نیوز.آپریشن ’عزمِ استحکام‘ کے تحت سیکیورٹی فورسز نے 19 نومبر 2025 کو ضلع کرم میں دو الگ الگ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے مزید 23 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

یہ کارروائیاں اسی مربوط آپریشن کا حصہ ہیں جو ملک میں جاری دہشتگردی کے خاتمے کے لیے قومی سطح پر تشکیل دیے گئے اقدامات کے تحت کیا جا رہا ہے۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنی ویب سائٹ پر جاری پریس ریلیز میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مارے جانے والے تمام دہشتگردوں کا تعلق ایک ایسے گروہ سے تھا جسے بھارت کی پشت پناہی والا نیٹ ورک فتنہ الخوارج قرار دیا جاتا ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق کارروائیوں کا آغاز اس وقت ہوا جب یہ اطلاع موصول ہوئی کہ علاقے میں شدت پسندوں کا ایک گروہ موجود ہے۔ اس معلومات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، علاقے کو گھیرے میں لیا اور فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد 12 فتنہ الخوارج دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں