50

مظفرآباد بیوگان میں گھروں کی چابیاں تقسیم

ڈیلی ددومیل نیوز،مظفرآباد میں فلاحی ادارے کورٹ کشمیر آرفن ٹرسٹ کے زیر اہتمام دارالحکومت کے ایک نجی ہوٹل میں ایک اہم تقریب منعقد ہوئی، جس میں مظفرآباد ڈویژن کی بیوگان میں گھروں کی چابیاں تقسیم کی گئیں۔ اس خصوصی تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

خطاب میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متعدد نکات پر روشنی ڈالی۔ ان کے ہمراہ موسٹ سینئر وزیر، وزیر صحت، میئر مظفرآباد، سول سوسائٹی کے نمائندے، وکلا اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر قدرتی آفت میں پاکستان اور اس کی عوام نے جس طرح ساتھ دیا، وہ انتہائی قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس وقت بہت خوشی ہوئی جب انہوں نے چوہدری اختر کو کے پی کے اور دیگر علاقوں میں متاثرہ لوگوں کی امداد کرتے دیکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کورٹ میرپور میں چوہدری اختر نے یتیم اور بے سہارا بچوں کو اپنے بچوں کی طرح رکھا ہوا ہے، اور یہ کوئی آسان بات نہیں ہوتی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے مطابق لوگوں کا اعتماد انہی افراد پر ہوتا ہے جو عملی کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وسائل محدود جبکہ مسائل لامحدود ہوتے ہیں، ایسے حالات میں مشکلات کا حل نکالنا ممکن ہی تب ہوتا ہے جب ایسے لوگ ساتھ کھڑے ہوں جو واقعی خدمت کا جذبہ رکھتے ہوں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کورٹ کا دفتر اب مظفرآباد میں قائم کیا جائے گا، اور اس کی آنرشپ وہ خود لیں گے کیونکہ یہ ادارہ سب کا مشترکہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں