ڈیلی دومیل نیوز،پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب کا پٹہکہ میں قائم تجدید نرسری اور لکڑی کے سیل ڈپو کا معائنہ لکڑی کوٹہ 30 فیصد کرنے کی ہدایت سیل ڈپوؤں پر پر پڑی لکڑ پابندی کے باعث خراب ہوئی پابندی لگانے والوں کے خلاف ریفرنس بنا کر بھیجا جائے عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بالسیری میں قائم تجدید نرسری میں پانچ ایکڑ رقبے میں پودے اگائے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ پودوں کو مختلف ایریا میں لگا کر موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کیا جائے لکڑ کے حصول کے لیے لوگ کوٹلہ و لچھراٹ رینج آفس میں اپنی درخواستیں جمع کروائیں جن کو ترجیح بنیادوں پر عمارتی لکڑی فراہم کی جائیگی کام کو تیز رفتاری کے ساتھ کیا جائے ہمارے پاس ٹائم کم جبکہ مسائل زیادہ ہیں وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب کی ایک ڈپو معائنہ کے دوران گفتگو کی گفتگو پٹہکہ بالسیری نزد عید گاہ کے قریب قائم تجدید نرسری کا معائنہ کیا اور نرسری کے پانچ ایکڑ رقبے میں پودے لگانے کی ہدایت کی اس وقت یہاں پر صرف ایک ایکڑ رقبے میں پودے لگائے گے ہیں جو موسمی حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے ناکافی ہیں موسمی تبدیلیوں کے مقابلے کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے اگا کر آگے عوام کو دیے جائیں تاکہ آنے والے وقت میں موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کیا جا سکے اس دوران سردار جاوید ایوب نے گھنڈی پیراں اور لچھراٹ میں قائم محکمہ جنگلات کے سیل ڈپو کا تفصیلی معائنہ معائنہ کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے عملے سے بریفنگ بھی لی اور گزشتہ عرصے میں ڈپوؤں پر پڑی لکڑی پر عائد پابندی کے دوران لکڑ خراب ہوئی جن کے خلاف ریفرنس بھیجا جائے مقامی افراد کو دیے جانے والے بیس فیصد کوٹے میں اضافہ کرتے ہوئے تیںس فیصد کوٹہ مقرر کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ عرصے میں ڈپوؤں میں پڑی لکڑی پر پابندی لگا کر کروڑوں روپے کی لکڑ کو ضائع کیا گیا یہ قومی نقصان ہے جس پر فوری ریفرنس بھیجنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مقامی لوگ کوٹلہ و لچھراٹ رینج آفس میں عمارتی لکڑی کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرائیں جن کو ترجیح بنیادوں پر لکڑ فراہم کی جائے گی ہمارے پاس وقت کم جبکہ مسائل زیادہ ہے عوام کے مسائل کے حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ عوامی حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے میں دن رات ایک کرے گی اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایف او مظفرآباد مظہر علی نقوی اور محکمہ جنگلات فاریسٹ اور تجدید کے آفیسران کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان بھی موجود تھے سردار جاوید ایوب نے پٹہکہ میں قائم نرسری اور دونوں سیل ڈپوؤں کا تفصیلی معائنہ کیا اور محکمہ جنگلات کے آفیسران سے بریفنگ بھی لی،،
94
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل