مظفرآباد (ڈیلی دومیل نیوز)آزادکشمیر میں تعلیم تربیت ہنر مندی اور سماجی بہبود کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے پر سکینہ فاؤنڈیشن اور اس کے ذیلی ادارے سکینہ آئی ٹی اینڈ ٹیوٹ سیکٹر انسٹیٹیوٹ (SITTSI) کے اعزاز میں آزاد جموں و کشمیر ٹیوٹا کی جانب سے ایک شاندار اور باوقار تقریب چیئرمین ٹیوٹا خواجہ محمد نعیم بسمل کے دفتر میں منعقد ہوئی اس تقریب کا مقصد ادارے کی گزشتہ آٹھ سالہ محنت ریاست کے نوجوانوں کی بحالی بیروزگاری کے خاتمے اور معاشی خود کفالت کے لیے کیے گئے مؤثر اقدامات کا اعتراف کرنا تھا۔تقریب کی صدارت چیئرمین ٹیوٹا خواجہ محمد نعیم بسمل نے کی جبکہ اس موقع پر سیکریٹری/چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر مسعود احمد بخاری، ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس راجہ محمد آفتاب خان، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن عادل رشید خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد سعید خان، ڈپٹی ڈائریکٹر اکاؤنٹس محمد شفیق خان ترین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس مبشر نقوی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔سکینہ فاؤنڈیشن کی جانب سے چیئرمین امتیاز احمد خان، کوآرڈینیٹر شازیہ اعوان اور فوکل پرسن بلال خان نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی اور ادارے کی نمائندگی کی۔چیئرمین ٹیوٹا نے کہا کہ SITTSI گزشتہ آٹھ سالوں سے ریاست کے بے روزگار نوجوانوں کو تربیت دے کر عملی میدان میں کامیابی کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی یہ خدمات حکومت پاکستان NAVTTC اور آزاد کشمیر TEVTA کے وژن کے عین مطابق ہیں جس کا مقصد ہنرمند نوجوانوں کی ایک مضبوط کلاس تیار کرنا ہے تاکہ ریاست معاشی طور پر مضبوط ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں انہیں ہنر مند بنانادورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق آگاہ کرنا اور صنعتوں کی ضروریات کے مطابق تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور SITTSI اس میدان میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے ہمارا مقصد اور مشن ریاست کے نوجوانوں کو تعلیم تربیت اور مختلف ہنر فراہم کر کے انہیں خود مختار بنانا ہے ٹیوٹا آزاد کشمیر کا مثالی ادارہ ہے سکینہ فاؤنڈیشن تعلیم و تربیت معاشرتی سماجی خدمات یتیموں بے سہاروں مسکینوں، بیچاروں ناداروں بیواؤں کی پرورش و دلجوئی دکھی انسانیت و مخلوق خدا کی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہے۔مقررین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکینہ فاؤنڈیشن ریاست کے محروم اور پسے ہوئے طبقات یتیموں بیواؤں بے سہاروں ناداروں اور کمزور طبقے کی تعلیم تربیت اور کفالت کے لیے مسلسل کوشاں ہے ادارہ محض روایتی تعلیم ہی نہیں بلکہ ریاست میں ٹیکنیکل و وکیشنل ایجوکیشن کے فروغ میں بھی نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔SITTSI کے ذریعے نوجوانوں خصوصاً خواتین کو جدید ٹیکنالوجی آئی ٹی ہنر مند پیشوں اور مارکیٹ بیسڈ مہارتوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ وہ نہ صرف باعزت روزگار حاصل کریں بلکہ اپنے خاندانوں کی معاشی ذمہ داریاں بھی اٹھا سکیں ہم مثبت اور فعال اداروں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔آزاد کشمیرAJKTevtaکے ویژن کے مطابق سکل فل کر کے قابل روزگار بنا کر عملی طور پر روزگار پر لگانے جیسی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں اے جے کے ٹیوٹا کی طرف سے چیئرمین ٹیوٹا خواجہ محمد نعیم بسمل نے انعامات اور appreciation (تعریفی اسناد)لیٹر دیئے جب کہ سیکریٹری/چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر مسعود احمد بخاری نے شیلڈز پیش کیں سکینہ فاؤنڈیشن کے ادارہ سکینہ آئی ٹی اینڈ ٹیوٹ سیکٹر کی طرف سے چیئرمین امتیاز احمد خان کوآرڈینیٹر شازیہ اعوان فوکل پرسن بلال خان نے انعامات اور appreciation (تعریفی اسناد)لیٹر وصول کیے اور محکمہ ٹیوٹا بالخصوص چیئرمین ٹیوٹا کا شکریہ ادا کیا اظہار تشکر کرتے ہوئے امتیاز احمد خان و شازیہ اعوان نے کہا کہ ہماری خدمت خلق اور کام کا اعتراف کرنے اور اے جے کے ٹیوٹا کی جانب سے حوصلہ افزائی سے ہمارے حوصلے بڑھے ہیں ہماری عزت افزائی کر کے محکمہ ٹیوٹا نے یہ ثابت کر دیا ہے کام کی عظمت اور محنت رائیگاں نہیں جاتی ہے ان شاء االلہ ہم پہلے سے بہتر خدمت کی کوشش کرینگے ہم اور ہمارا سسٹم صمیم قلب سے محکمہ ٹیوٹا کی انتظامیہ بطور خاص چیئرمین ٹیوٹا اور سیکرٹری ٹیوٹا کے اس عظیم عمل کو ادارہ کی پروموشن بطور خاص ریاست کے جوانو ں کو سکل فل کر کے معاشی استحکام لانے کے لیے احسن اقدام سمجھتے ہیں ہم ٹیوٹا کے مشن کو کامیاب بنائیں گے اور نوجوانوں اور خواتین کو ہنر مند بنائیں گے۔اعزازات وصول کرنے کے بعد چیئرمین سکینہ فاؤنڈیشن امتیاز احمد خان اور کوآرڈینیٹر شازیہ اعوان نے اپنے اظہارِ تشکر میں کہا کہ ٹیوٹا کی جانب سے ان کی محنت اور خدمات کا اعتراف ان کے لیے عزت اور حوصلہ افزائی کا باعث ہے ہماری خدمات کے اعتراف نے ثابت کر دیا ہے کہ کام کی عظمت کو ہمیشہ سلام کیا جاتا ہے امتیاز احمد خان۔شازیہ اعوان نے کہا کہ نوجوان طبقہ خصوصاً خواتین مستقبل کی معمار ہیں اور SITTSI نے سینکڑوں خواتین کو ایسے کورسز فراہم کیے جنہوں نے انہیں باعزت روزگار کی راہ دکھائی۔ اس موقع پر سکینہ فاؤنڈیشن کی ٹیم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ تعلیم تربیت فلاح و بہبود، اور نوجوانوں کی معاشی خود انحصاری کے لیے اپنے کام میں پہلے سے زیادہ محنت اور جذبے کے ساتھ خدمات سرانجام دے گی۔
87
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل