ڈیلی دومیل نیوز،اسلام آباد : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) کے طور پر تعینات کر دیا گیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن وزارت دفاع نے صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد جاری کر دیا ہے۔
گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی جانب سے پیش کی گئی سمری کی منظوری دی، جس کے تحت موجودہ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پانچ سال کے لیے چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے ۔
صدر مملکت نے ساتھ ہی چیف آف ائیر اسٹاف کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کی منظوری بھی دی، جو ان کی موجودہ مدت کے اختتام کے بعد 19 مارچ 2026 سے نافذ العمل ہوگی ۔