48

فیلڈ مارشل کی قیادت میں دشمن کو عبرتناک شکست دی، وزیراعظم

ڈیلی دومیل نیوز،اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیرکو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسزکی تعیناتی عصری اور جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی سے ملک کا دفاع مزید بہتر ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہماری بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی، فیلڈ مارشل کی قیادت میں معرکہ حق میں شاندارکامیابی سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں