ڈیلی دومیل نیوز،مظفرآباد/پٹہکہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے تھانہ کہوڑی کے معروف مقدمہ نمبر 69/2022 بعنوان “ریاست بنام حماد وغیرہ” کا فیصلہ سنایا۔ یہ مقدمہ علاقے میں کافی شہرت رکھتا تھا اور عوام کی بڑی تعداد اس فیصلے کے موقع پر عدالت میں موجود رہی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصیرآباد کی عدالت نے ملزم حماد کو تعزیراً سزائے موت کی سزا سنائی۔ عدالت نے حماد کو مقتول کے ورثا کو 10 لاکھ روپے بطور کمپنسیشن ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ دوسرے ملزم عثمان کو تعزیراً عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ اس پر 5 لاکھ روپے بطور کمپنسیشن عائد کیے گئے۔