44

خان کے بغیر نظام قابل قبول نہیں،رہائی تک جدوجہد جاری رہے گی،سردار عبدالقیوم نیازی

سہنسہ(ڈیلی دومیل نیوز)صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے قائد پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں آزاد کشمیر میں سٹریٹ موومنٹ کا باضابطہ آغاز حلقہ سہنسہ سے کر دیا۔

اس موقع پر سہنسہ اور گردونواح کے عوام نے والہانہ انداز میں شرکت کرتے ہوئے تحریک انصاف سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا بھرپور اظہار کیا۔

سردار عبدالقیوم نیازی کی قیادت میں منعقدہ اس احتجاجی و عوامی طاقت کے مظاہرے میں ممبر کشمیر کونسل و مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سردار عبدالرزاق، چوہدری محفوظ، بابر اعوان، سردار مہتاب، عامر ارشد، راجہ گل نذر، سردار زعیم سمیت پارٹی کی مرکزی، ڈویژنل، ضلعی اور مقامی قیادت شریک تھی۔

ہولاڑ سے لے کر سہنسہ بازار تک مختلف مقامات پر نوجوانوں اور کھلاڑیوں نے جلوس کی صورت میں قیادت کا شاندار اور تاریخ ساز استقبال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں