43

معرکہ حق میں کامیابی کے بعد پاکستانی جنگی طیاروں کی مانگ بڑھ گئی،وزیر اعظم شہبازشریف

اسلام آباد(ڈیلی دومیل نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد پاکستانی لڑاکا طیاروں کی مانگ بڑھ گئی، کئی ممالک پاکستان کے ساتھ لڑاکا طیاروں کیلئے بات کررہے ہیں۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ جنگ جیتنے کے بعد ہمارے لڑاکا طیاروں کی دنیا میں مانگ بڑھ گئی، کئی ممالک طیاروں کی بات کر رہے ہیں، معیشت کو فائدہ ہوگا، پاک فضائیہ نےتیمور ویپن سسٹم کو کامیابی سےلانچ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قانون نافذکرنےوالےادارےدہشتگردی کےخلاف کارروائیاں کررہےہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو کامیابی ملے گی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں