راولپنڈی ( ڈیلی دومیل نیوز )خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 13 بھارتی حمایت یافتہ خارجی ہلاک کردیئے گئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خارجیوں کے خلاف2 مختلف کارروائیاں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے 8 خارجیوں کو ہلاک کیا، کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا۔