2

دارالحکومت مظفرآباد میں محکمہ صحت کے ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج بن گئے

مظفرآباد (ڈیلی پرل ویو ) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں محکمہ صحت کے ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج بن گئے اور ایک منظم احتجاجی ریلی نکالی ۔

یہ ریلی سی ایم ایچ مظفرآباد سے شروع ہوئی اور مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب مظفرآباد پہنچی ، جہاں مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی ۔

ملازمین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے دیرینہ مسائل اور مطالبات درج تھے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کے ملازمین کو طویل عرصے سے درپیش مسائل حل طلب ہیں ۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ محکمہ صحت کے ملازمین کے جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جائیں ، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں