مظفرآباد (ڈیلی دومیل نیوز)آزاد جموں و کشمیر میں کیپٹن (ریٹائرڈ) لیاقت علی کی بطور انسپکٹر جنرل پولیس تعیناتی پر عوامی، سماجی اور سرکاری حلقوں کی جانب سے بھرپور خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، نظم و ضبط اور وسیع انتظامی تجربے کی بدولت پولیس نظام کو مزید مؤثر اور عوام دوست بنائیں گے۔
مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں سول سوسائٹی کے نمائندوں، وکلاء، تاجروں اور نوجوانوں نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ موجودہ حالات میں امن و امان کا قیام، عوام کا پولیس پر اعتماد بحال کرنا اور جدید تقاضوں کے مطابق پولیسنگ کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ نئے آئی جی آزاد کشمیر لیاقت علی سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ پولیس فورس کی تربیت، احتساب اور پیشہ ورانہ معیار کو مزید بہتر بنائیں گے ۔
عوام نے نئے آئی جی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں پولیس فورس پیشہ ورانہ دیانت، شفافیت اور خدمتِ خلق کی نئی مثالیں قائم کرے گی، جس سے آزاد کشمیر میں قانون کی حکمرانی مزید مستحکم ہو گی ۔
انسپکٹر جنرل پولیس آزاد جموں و کشمیر لیاقت علی کی قیادت میں آزاد کشمیر پولیس ایک منظم، باوقار اور عوام دوست ادارے کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے ۔ ادارے کے سینئر افسران کے ہمراہ ان کی موجودگی اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ پولیس میں ٹیم ورک، ہم آہنگی اور باہمی احترام کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے ۔