مظفرآباد (ڈیلی دومیل نیوز )نو تعینات چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفٰی مغل نے بطور چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ان سے حلف لیا ۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ مظفرآباد میں منعقد ہوئی جس میں ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی،انسپکٹر جنرل پولیس کیپٹن (ر) لیاقت علی کے علاوہ سیکرٹریز حکومت، ڈسٹرکٹ جوڈیشری اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
قبل ازیں ڈرافٹسمین محکمہ قانون انصاف و پارلیمانی امور امجد علی منہاس نے جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل کی بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔