2

یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد میں دو ہفتوں سے جاری اکیڈمک سٹاف کی ہڑتال ختم

مظفرآباد(ڈیلی دومیل نیوز)یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد میں دو ہفتوں سے جاری اکیڈمک سٹاف کی ہڑتال ختم ہو گئی ہےاور انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کل سے باقاعدہ طور پر کلاسز کا آغاز کیا جارہا ہے ۔

ہڑتال کے دوران طلبہ کو تدریسی سرگرمیوں سے استفادہ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا تھا ، تاہم اب یونیورسٹی انتظامیہ اور اکیڈمک اسٹاف کے درمیان بات چیت کامیاب رہی اور طلبہ کے تعلیمی نقصان کو کم کرنے کیلئے تمام اقدامات کیے گئے ہیں ۔

ماہِ رمضان المبارک کے دوران کلاسوں کے اوقات میں بھی تبدیلی کی گئی ہے تاکہ طلبہ اور استاد دونوں روزے کی حالت میں سہولت کے ساتھ تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں ۔

انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ اوقات کے مطابق، پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کلاسز ہوں گی جبکہ جمعہ کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی ۔ یہ تبدیلی طلبہ کی سہولت کے پیش نظر کی گئی ہے تاکہ وہ رمضان کے مہینے میں بھی اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں