مظفر آباد(ڈیلی دومیل نیوز)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بہار 2026ء کے سمسٹر داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی تاکہ طلبہ کو بغیر کسی مشکل کے اپنے تعلیمی مراحل مکمل کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکے ۔ اس اقدام کا مقصد اُن طلبہ کی سہولت ہے جو مختلف وجوہات کی بنا ءپر بروقت داخلہ حاصل نہیں کر سکے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بہار 2026ء کے سمسٹر میں مختلف تعلیمی پروگرامز کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے ۔ اب طلبہ 25 فروری 2026ء تک میٹرک، انٹرمیڈیٹ، بی ایس، ٹیچر ٹریننگ پروگرامز، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز میں بغیر لیٹ فیس داخلہ حاصل کر سکتے ہیں ۔
ریجنل ڈائریکٹر مظفرآباد ڈویژن شازیہ صدیق نے کہا ہے کہ یونیورسٹی نے داخلہ مہم میں توسیع کا فیصلہ طلبہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے تاکہ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے تعلیمی مراحل مکمل کر سکیں ۔