مظفرآباد (ڈیلی دومیل نیوز )پاکستان آرمی میں بحیثیت سولجر شمولیت کا سنہری موقع۔ضلع مظفرآباد، باغ، جہلم ویلی اور نیلم کے خواہشمند اُمیدوار بطور سولجر بھرتی کیلئے2مارچ سے 22مئی 2026ء تک ہفتہ اور اتوار کے علاوہ اپنی رجسٹریشن آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر مظفرآباد میں جا کرکروا سکتے ہیں یااپنی آئن لائن رجسٹریشن پاکستان آرمی کی ویب سائٹwww.joinpakarmy.gov.pk پر23فروری سے 15مئی 2026ء تک کرواسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی میں سولجر بھرتی کیلئے 2مارچ سے 22مئی 2026ء شروع ہو رہی ہے۔جس کیلئے امیدوار ان کے درج کوائف کم سے کم تعلیممیٹرک یا اس سے زیادہ، قد 5فٹ 6انچ،چھاتی 31-33انچ اور23مئی 2026ء کو عمر 17 ½ سال سے 23 سال تک ہوسولجر کیلئے اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔مزید براں سپاہی کیلئے خصوصی تعلیمی قابلیت جن میں حافظِ قرآن،کمپیوٹر کوالیفائیڈایک سالہ ڈپلومہ،نرسنگ دو سالہ ڈپلومہ ہولڈرز کو ترجیح دی جائیگی اورجن کے والد یا بھائی شہید ہو چکے ہیں ان کے لیے عمر کی بالائی حد میں دو سال، گریجویٹ اور ریٹائرڈ وحاضر سروس فوجیوں کے بچوں کیلئے ایک سال کی رعایت ہوگی اس کے علاوہ ایسے امیدوار جو ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر ہوں ان کیلئے عمر کی بالائی حد میں 2سال کی رعایت مگر تعلیم کم از کم میٹرک یا اس سے زیادہ ہو نیز ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر امیدوار کا ٹیسٹ لیا جائیگا۔بھرتی کیلئے آنے والے امیدواران کے پاس6عدد پاسپورٹ سائز فوٹو گراف،اپنا اصل کمپیوٹر ائزڈ شناختی کارڈ یا فارم ب اور والد صاحب کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی،اپنا اصل ڈومیسائل، باشندہ سرٹیفکیٹ اور سند یا مارک شیٹ ہونا لازمی ہے۔آئن لائن رجسٹریشن میں کسی دشواری کی صورت میں امیدوار آرمی سلیکشن سنٹر موہری گوجرہ مظفرآباد رابطہ کرسکتے ہیں۔
13
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل