مظفرآباد (ڈیلی دومیل نیوز) انجمن محبانِ مصطفی مانکپیاں یونٹ کے زیرِ اہتمام اور قرشی فاؤنڈیشن کے خصوصی تعاون سے آج بروز ہفتہ، مہاجر کیمپ مانکپیاں نمبر 2 (کیمپ A) میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ کا باقاعدہ افتتاح پروفیسر ڈاکٹر جنید ارشاد اعوان، مرکزی انجمن محبانِ مصطفیٰ آزاد کشمیر کے چیف آرگنائزر منظور احمد اعوان اور انجمن محبانِ مصطفیٰ مانکپیاں یونٹ کے صدر عبدالقیوم درانی نے مشترکہ طور پر کیا۔ کیمپ کے دوران اسپیشلسٹ ڈاکٹرز نے صبح 9:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک 250 سے زائد مریضوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اور انہیں قرشی فاؤنڈیشن کے تعاون سے مفت ادویات فراہم کیں۔ اس موقع پر کیمپ ہاء کے صدور نے انجمن کی انسانیت دوست کاوشوں کو سراہتے ہوئے کامیاب کیمپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔کیمپ کے انتظامات کو انجمن محبانِ مصطفیٰ مانکپیاں یونٹ کے عہدیداران نے نہایت خوش اسلوبی سے سنبھالا، جس کی بدولت مریضوں کو چیک اپ کے دوران کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ تقریب کے اختتام پر صدر انجمن محبانِ مصطفیٰ مانکپیاں یونٹ، عبدالقیوم درانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرشی فاؤنڈیشن کے تعاون سے لگایا گیا یہ کیمپ غریب اور نادار افراد کی خدمت کے عزم کا عکاس ہے،ہمارا مقصد دکھی انسانیت کا مداوا کرنا ہے اور ہم مستقبل میں بھی اسی جذبے کے تحت مانکپیاں اور گردونواح کے عوام کے لیے مفت علاج معالجے اور فلاح و بہبود کے منصوبے جاری رکھیں گے تاکہ کوئی بھی مستحق فرد بنیادی طبی سہولیات سے محروم نہ رہے۔” انہوں نے تمام شرکاء، ڈاکٹرز اور معاونین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشن کو کامیاب بنانے میں اپنا حصہ ڈالا۔
7
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل