مظفرآباد (ڈیلی دومیل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر خواجہ فاروق احمد نے وفاق سے بھیجے گئے آئی جی پی پنجاب کے حوالے سے آزاد کشمیر کے 6سنئیر DIG نے اپنے تحفظات وزیراعظم اعظم کو دینے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہر شعبے میں سینئر/جونیئر کو اہمیت دی جاتی ہے۔ڈسپلن والے اداروں میں بطور خاص جونئیر کو کسی سینئر پر فوقیت نہیں دی جاتی۔آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والا ڈی آئی جیز بھی ان ہی اداروں سے تربیت یافتہ ہیں جن سے ہمارا پاکستان کے لینٹ آفیسر تربیت لے کر آتے ہیں۔خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ 6ڈی آئی جیز کی وزیراعظم سے ملاقات،اپنے اس حوالے سے تحفظات کا اظہار اور پھر ایک جونیئر کو ان پر بٹھا دیا گیا گڈگورننس نہ ہے۔ وزیراعظم پوری ریاست کا ترجمان و محافظ ہے انہیں چاہیے کہ وہ وفاق سے رابطہ کرکے کسی سنئیر IGP کو مانگیں۔موجودہ صورتحال میں پولیس فورس میں بد دلی پیدا ہوگی یہ ادارے کے مفاد میں نہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ موجودہ IGP بہت اچھے ہوں وہ چک پوسٹ پر جا کر افطاری بھی جوانوں کے ساتھ کرتے ہیں لیکن بنیادی سوال اپنی جگہ موجود ہے۔آزاد کشمیر کے ہمارے آفیسر بھی بہت تعلیم یافتہ اور اچھے اچھے اداروں سے پڑھے ہوئے ہیں محض اس بنیاد پر انہیں نظر انداز کرنا کہ ہم آزاد کشمیر والے ہیں سے عام آدمی میں مثبت جذبات پیدا نہیں ہوتے۔اس لیے وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ فوری وفاقی حکومت سے رابطہ کرکے موجودہ IGP کو پورے پروٹو کول کے ساتھ واپس رخصت کیا جائے جب تک وفاق سے نیا سنئیر آفیسر نہیں بن جاتا تب تک ہمارے سنئیر DIG کو ہی چارج دیا جائے جیسے پہلے دیا گیا تھا پولیس فورس کا اعتماد بحال کرنا فورس کے مفاد میں بہت ضروری ہے۔
10
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل