11

ضلع نیلم کے ہیلتھ ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں ڈی ایچ کیو ہسپتال نیلم میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ

نیلم/مظفرآباد (ڈیلی دومیل نیوز)ضلع نیلم کے ہیلتھ ملازمین نے پورے آزاد کشمیر کی طرح اپنے مطالبات کے حق میں ڈی ایچ کیو ہسپتال نیلم میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہسپتال سے ملحقہ شاہراہ پر ریلی نکالی اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ شرکاء نے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور مسائل کے حل کا مطالبہ کیا۔احتجاجی ریلی سے فوجدار خان آفریدی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ہیلتھ ایمپلائز آرگنائزیشن آزاد کشمیر،فرید عالم رانا مرکزی راہنما پمسا آزاد کشمیر،طایر محمود مغل صدر ہیلتھ ایمپلائز آرگنائزیشن ضلع نیلم,شفقت خان صدر پمسا ضلع نیلم,خالد محمود پریس سیکرٹری سی سی ایم ٹی ایف آزاد کشمیر,مدثر خواجہ صدر ڈی ایچ کیو ہسپتال نیلم,خواجہ محمد یعقوب جنرل سیکرٹری ایچ ای او تحصیل شاردا,راجہ زیشان احمد جنرل سیکرٹری پمساشوکت قریشی ایڈمن,الطاف امجد شاہ اورصدام حسین نائب صدر ایچ ای او شارداسمیت دیگر ملازمین نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ ہیلتھ ملازمین محکمہ صحت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور وہ محدود وسائل کے باوجود عوام کو طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، مگر ان کے جائز مطالبات طویل عرصے سے التوا کا شکار ہیں۔ انہوں نے تنخواہوں میں اضافے، سروس اسٹرکچر کی منظوری، الاو?نسز کی بحالی اور دیگر مراعات کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔ مظاہرین نے پرامن انداز میں احتجاج ریکارڈ کروایا اور حکومت سے فوری مذاکرات کی اپیل کی۔آخر میں ملازمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے جبکہ مریضوں کی ایمرجنسی سروسز کو متاثر نہ کرنے کا بھی یقین کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں