10

مظفرآباد طلبہ میں ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے آگاہی، مختلف تعلیمی اداروں میں تربیتی ورکشاپس کا انعقاد

مظفرآباد(ڈیلی دومیل نیوز)کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز آزاد کشمیر نے مظفرآباد کے مختلف تعلیمی اداروں میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے کے حوالے سے Climate Change Adaptation and Mitigation کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی و آگاہی ورکشاپس کا انعقاد کیا۔ ان ورکشاپس کا بنیادی مقصد بچوں اور نوجوانوں کو ماحولیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز سے آگاہ کرنا اور انہیں عملی طور پر ماحولیاتی تحفظ کے لیے تیار کرنا تھا۔یہ تربیتی ورکشاپس ریڈ فاؤنڈیشن اسکول سٹی کیمپس، ریڈ فاؤنڈیشن اسکول گوجرہ کیمپس، آغا کنڈرگارٹن اسکول، نیول ڈیفنس اسکول سسٹم، بیگننگ انٹرنیشنل اسکول سسٹم، ہیریٹیج اسکول سسٹم اور مختلف یوتھ گروپس کے تعاون سے منعقد کی گئیں۔ ورکشاپس کے دوران طلبہ کے ساتھ Climate Change کی وجوہات، اس کے اثرات، مستقبل میں نوجوانوں کا کردار، Climate Change Adaptation and Mitigation کے طریقہ? کار اور احتیاطی تدابیر پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔طلبہ کو مختلف گروپس میں تقسیم کر کے ان سے عملی منصوبے اور تجاویز تیار کروائی گئیں، جن میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مقامی سطح پر Climate Change Adaptation and Mitigation کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کیسے کم کیا جا سکتا ہے اور عالمی سطح پر اس کے کیا نتائج مرتب ہوتے ہیں۔ اس موقع پر طلبہ کو اقوام متحدہ کے سسٹینیبل ڈیولپمنٹ گول نمبر 13 (Climate Action) سے بھی آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ نوجوان اپنے معاشروں میں کس طرح“Climate Champions”بن سکتے ہیں۔ریڈ فاؤنڈیشن اسکول میں منعقدہ ورکشاپ کی چیف گیسٹ محترمہ انیلا مصطفیٰ مغل تھیں، جنہوں نے طلبہ میں سرٹیفکیٹس اور بیجز تقسیم کیے۔ بیگننگ انٹرنیشنل اسکول میں منعقدہ سیشن کی مہمانِ خصوصی وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کی معاونِ خصوصی برائے ڈونر کوآرڈینیشن محترمہ اسمہ اندرابی تھیں، جنہوں نے طلبہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور بیجز پہنائے۔دیگر تعلیمی اداروں میں کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے ڈائریکٹر پروگرامز سردار ولید خان نے طلبہ میں سرٹیفکیٹس اور بیجز تقسیم کیے اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے نوجوانوں کے کردار کو ناگزیر قرار دیا۔کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آزاد کشمیر میں بچوں اور نوجوانوں کو Climate Change Adaptation and Mitigation کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے عملی اقدامات کو فروغ دینا ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، تاکہ ایک محفوظ، سرسبز اور پائیدار مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں