مظفرآبادنیشنل ایکشن پلان‘ لاؤڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات 10

مظفرآبادنیشنل ایکشن پلان‘ لاؤڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات

مظفرآباد(ڈیلی دومیل نیوز)نیشنل ایکشن پلان کے تحت لاؤڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ تحصیل مفتی مظفرآباد قاضی محمد فہد چشتی کے دستخطوں سے جاری ہدایت نامے /حکم نامے میں جملہ خطیب حضرات، آئمہ مساجد،قراء تجویدالقرآن ٹرسٹ مظفرآباد کو ہدایت کی گئی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مساجد کے بیرونی لاؤڈ سپیکر ماسوائے اذان کے استعمال پر پابند ی عائد ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کیاجارہا ہے۔ تمام خطیب حضرات، آئمہ مساجد اپنی اپنی مساجد کے بیرونی لاؤڈ سپیکر صرف اذا ن اور سحر وافطار کے سائرن کیلئے استعمال کریں۔ اس پر سختی سے عملدرآمد کیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں