ڈیلی دومیل نیوز،آپریشن غضب لِلحق کے دوران پاکستانی فورسز نے ایک انتہائی اہم معرکے کے بعد افغان طالبان کی ‘خالی وال’ پوسٹ پر مکمل قبضہ کر لیا ہے۔ 148 اے ڈی، جی کے ٹی ایف اور 7 ڈویژن کے دستوں کی جانب سے کی جانے والی شدید اور نشانے پر مبنی گولہ باری کے باعث افغان طالبان اہلکار اپنی پوزیشنز چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ پاکستانی فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرنے کے بعد اپنی دفاعی پوزیشنیں مزید مستحکم کر لی ہیں۔
تلاشی کے عمل کے دوران پوسٹ سے انتہائی خطرناک اور دیسی ساختہ بارودی مواد (IEDs) برآمد ہوا ہے، جسے ایمونیشن باکسز اور آر پی جی-7 راؤنڈز کو ایم-16 اے 2 رائفل کے ساتھ جوڑ کر (Booby trapped) تیار کیا گیا تھا۔ اس بارودی مواد کے علاوہ پاک فوج نے جائے وقوعہ سے ایک عدد ہائی لکس ڈبل کیبن گاڑی اور ایک موٹر سائیکل بھی اپنے قبضے میں لے لی ہے۔