ڈیلی دومیل نیوز،ضلع میرپور میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس نے ایک بڑا گرینڈ آپریشن کیا ہے جس کے دوران 100 سے زائد غیر رجسٹرڈ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس خرم اقبال کی خصوصی نگرانی میں عمل میں لائی گئی ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس خرم اقبال کی ہدایت پر ضلع میرپور کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 100 سے زائد ایسے افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن کی رجسٹریشن موجود نہیں تھی۔ پولیس کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود سے 37 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ جاتلاں چوکی سے 32 افراد کو تحویل میں لیا گیا۔