لاہو ر(ڈیلی دومیل نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقا نی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے دشمن کو بے شک اپنے گھر بسائیں لیکن انکے ساتھ ملکر ہمارے ساتھ دشمن کا کردار نہ ادا کریں۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے سراج الدین حقا نی کو کہاکہ آپ ہمارے مہمان رہے۔ آپ کے خاندانوں کی دہائیوں تک مہمانداری کی۔ سوویت یونین کے خلاف ہم نے مل کے جنگ لڑی۔ آپکا اور ہمارا ایک ہی ہدف تھا اور یہ ہدف آپکو اور ہمیں امریکہ نے دیا تھا۔
خواجہ آصف بولے نائن الیون کے بعدہم پرامریکہ کا الزام رہا کہ ہم حقانی نیٹ ورک کے سہولت کارہیں، خواجہ آصف نےسراج الدین حقانی سے کہا کہ ہم پر آپکی سہولت کاری کا الزام سچ تھا یا جھوٹ آپ ہی دنیا کو بتا دیں۔