ریاض (ڈیلی دومیل نیوز) آج رات رمضان المبارک کا چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا یہ روح پرور منظر سعودی عرب کے معیاری وقت کے مطابق رات 10بجکر 40 منٹ پر دیکھا جاسکے گا.
سعودی ادارہ فلکیات کے مطابق آج 28 فروری کو رمضان المبارک کا چاند رات 10:40 پر عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا .فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ، انجینئرماجد ابوزاھرہ نے مزید بتایا کہ فلکیاتی اعتبار سے چاند کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے زمین کے کسی بھی مقام سے چاند کی سمت دیکھنے سے خانہ کعبہ کی سمت کا درست تعین کیا جاسکے گا۔