ڈیلی دومیل نیوز، معروف کشمیری رہنما سابق صدر ریاست وزیراعظم قائد حزب اختلاف بیرسٹر سلطان محمود کی لازوال جدوجہد اور برادر اسلامی ملک ایران کے سپریم کمانڈر ملت اسلامیہ کے رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی عظیم شھادت کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پیپلز پارٹی سٹی اور لبریشن سیل کے باہمی اشتراک سے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں پہلے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام مکاتب فکر کے زعماء نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور میرپور انجینئرنگ یونیورسٹی کو انکے نام سے منسوب کرنے کی تجویز پیش کردی اور صدر ریاست وزیراعظم قائد حزب اختلاف صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے عالمی سطح پر جاندار جدوجہد عوامی حقوق کے تحفظ آئین قانون کی حکمرانی جمہوریت کی بالادستی پانچ سالہ مثالی طرز حکمرانی سمیت ملت اسلامیہ کے عظیم رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ فتنہ الخوارج کے خلاف چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں آپریشن غضب للحق میں افواج پاکستان کو ملنے والی تاریخی کامیابی پر خراج تحسین پیش کر کے انھیں اہل کشمیر کی جانب سے اپنے غیر متزلزل تعاون کا یقین دلایا اور پہلے قومی کشمیری رہنما سابق صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو گن کیرج اعزاز دینے پر صدر پاکستان آصف علی زرداری وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف چیف آف آرمی سٹاف حافظ سید عاصم منیر اور قومی سلامتی کے اداروں الیکٹرانک پرنٹ ڈیجٹل سوشل میڈیا پاکستانی عوام کا شاندار الفاظ میں شکریہ ادا کیا گیا اور ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کو امت مسلمہ ا پر حملہ قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعظم ایٹمی پروگرام کے بانی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی طرف سے اسلامی ممالک کے اتحاد و یگانگت متفقہ حکمت عملی کی خاطر او آئی سی کے پلیٹ فارم سے دوسری اسلامی سربراہی کانفرنس طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا سابق صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفات اور سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای انکے اہل و عیال اور ساتھیوں کی شہادتوں کے بعد آزاد کشمیر بھر میں پہلا تعزیتی ریفرنس وزیراعظم سیکرٹریٹ کے وسیع حال میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی حلقہ سات لیپہ ویلی ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر نے کی تعزیتی ریفرنس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر نے کہا کہ عالمی سامراجی قوتوں کے خلاف جب تک ملت اسلامیہ متحد ہو کر متفقہ منصوبہ بندی نہیں کرتی تب تک وہ یہود و ہنود چن چن کر نشانہ بنانے کی دہشتگردی لا قانونیت انسانیت کی بے توقیری سے باز نہیں آئے گا سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں اسلامی ممالک کی فوجی تنظیم کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق از سر نو تشکیل دیا جائے بھارت اسرائیل افغانستان کے خلاف جنگی جرائم اور انصاف کی عالمی عدالتوں میں مقدمات درج کروائے جائیں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو بھٹو کو ایٹمی پروگرام کے ذریعے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کی پاداش میں منظم سازش کے ذریعے عدالتی قتل کروایا جبکہ انھیں ایٹمی پروگرام بند نہ کرنے پر دھمکیاں دی گئیں مگر انھوں نے کہا کہ گھاس کھا لیں گے ایٹم بم ضرور بنائیں گے آج الحمدللہ پاکستان دنیا کی مضبوط نیو کلیئر ریاست ہے شوکت جاوید میر نے کہا کہ قائد انقلاب دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی استعداد کار بڑھانے کیلئے میزائل ٹیکنالوجی سے لیس کیا آج انکی قوم پرستی حب الوطنی کی بناء پر افواج پاکستان دنیا کی نمبر ون دفاعی قوت ہونے سے قوم کو خودداری چادر چار دیواری امن و استحکام حاصل ہے شوکت جاوید میر نے کہا کہ اہل کشمیر کی امیددوں آرزوؤں کا محور و مرکز بھارت کے جبری قبضے سے آزادی کا ضامن مضبوط خوشحال مستحکم جمہوری پاکستان اور اسکی مایہ ناز فوج ہے انھوں نے کہا کہ معرکہ حق بنیان مرصوص میں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی بہترین فوجی حکمت عملی تدبر سے بھارت کو عبرتناک شکست ہوئی اور وہ دنیا میں رسوائی بھی ہوئی اور پسپائی بھی افغانستان کے بھائیوں کی پاکستان نے چالیس سال تک اسلامی انسانی رشتوں سے خدمت کی لیکن وقت انے چند سر پسند گروہوں نے آستین کے سانپوں کا کردار نبھایا فتنہ الخوارج کو ختم کرنے کیلئے افواج پاکستان نے افغانستان کے عوام کے نہیں بلکہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن غضب للحق کا آغاز کیا دہشت گردی انتہا پسندی روکنے میں پاکستان نے صف اول میں کھڑا رہا اپنے فوج آفیسران جوانوں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ہزاروں کی تعداد میں نہتے عوام کو کھویا تعزیتی ریفرنس سے حریت کانفرنس کے رہنما مشتاق السلام ڈائریکٹر کشمیر لبریشن سیل شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل شگفتہ نورین کاظمی ڈپٹی سیکرٹری ریکارڈ سید شائق الحسن گیلانی ،سٹی جنرل سیکرٹری شیخ اظہر ،پبلک ریلیشن آفیسران شوکت راٹھور خاکسار، تجمل قریشی ، پی ایس ایف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اویس عارف اعوان ایڈووکیٹ ،ملک عبد الحئی، مقدس اقبال خواجہ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت امریکہ اسرائیل مسلمانوں کی ازلی دشمنی میں سر تا پا ڈوبے ہوئے ہیں مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں آگ اور خون کی ہولی کھیلنے کے بعد ایران پر حملہ عالم اسلام کیلئے ریڈ الرٹ جاری کرنے کے مترادف ہے مقررین نے وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں عوامی حکومت کی دور اندیش پالیسیوں کو سراہتے ہوئے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو صدر پاکستان آصف علی زرداری سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور قائمقام صدر چوہدری لطیف اکبر ،وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری ریاض پارٹی صدر چوہدری محمد یاسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور اختتام پر بیرسٹر سلطان محمود آیت اللہ خامنہ ای کے علاؤہ شہدائے افواج پاکستان شہدائے کشمیر کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور افواج پاکستان کی فتح یابی کیلئے رب العزت کی بارگاہ میں اجتماعی دست دعا بلند کئے گئے
2
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل