مظفرآباد (ڈیلی دومیل نیوز)چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی، سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں بلدیاتی اداروں کی 13 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
فیصلے کے مطابق آزاد کشمیر میں 6 چیئرمین یونین کونسلز، 3 چیئرمین میونسپل کمیٹیز، 3 وائس چیئرمین یونین کونسلز، ضلع جہلم ویلی سے ایک یوتھ کونسلر، باغ اور جہلم ویلی سے خواتین کی 2 مخصوص نشستوں اور مظفرآباد سے ایک کسان کونسلر کی نشست پر ضمنی انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ باقی ماندہ 21 بلدیاتی نشستوں پر فنڈز کی دستیابی کے بعد انتخابی شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔
چیف الیکشن کمشنر نے کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل سسٹم (CES) کو الیکشن کمیشن کے تمام ضلعی دفاتر میں نافذ کرنے کے لیے چیئرمین نادرا کو باضابطہ مراسلہ ارسال کرنے کی ہدایات جاری کیں تاکہ انتخابی عمل کو مزید شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔
2